پاکستان

اسرائیل تمام مسلم ممالک کا دشمن بن چکا، معاملہ عالمی فورم پر اٹھاؤں گا: خواجہ آصف

اسلام آباد: (حریم جدون) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، عالمی فورم پر بات کروں گا۔

اسرئیل کے ایران پر حملے سے متعلق خواجہ آصف کا دُنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن ایران ہمارا بھائی ہے، ہمارے ایران سے دیرینہ تعلقات ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کی کشیدگی سے متعلق بین الاقوامی فورم پر بات کروں گا، اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں قتل عام پر تمام مسلم ممالک کا اتحاد ہونا چاہیے، تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button