لاہور:ملک کے مختلف بڑے شہر آج بھی شدید سموگ اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں ایئر پارٹیکولیٹ میٹر 671 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔
لاہور 317 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ پشاور میں آلودگی کی سطح 300 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 289 رہا ہے۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل آلودہ فضا شہریوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




