اسلام آباد/تہران: وزیرِاعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے ہی تہران پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل ہیں۔ دورے کے دوران پاکستانی وفد ایرانی قیادت سے اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کرے گا، جبکہ اہم سرکاری تقریبات میں بھی شرکت متوقع ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ایران کے دورے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف 4 جولائی کو ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات شیڈول ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم انقرہ میں منعقد ہونے والی بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔




