بین الاقوامی
Trending

سڈنی دہشت گردی: پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈے کی کوششیں بے نقاب


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے دوران متعدد افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے، جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ حملے کے مقام سے ایک کار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

حملے کے فوراً بعد اسرائیل، بھارت اور بعض افغان ذرائع نے اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی اخبار "یروشلم” نے بغیر تصدیق حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش کی، جبکہ بھارتی ایجنسی "را” سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

پاکستانی حکام اور آسٹریلوی ریکارڈ کے مطابق، ساجد اکرم اور نوید اکرم کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ساجد اکرم 1998 میں سٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آئے اور 2001 میں انہوں نے آسٹریلوی خاتون وارینا سے شادی کے بعد ویزا پارٹنر ویزا میں تبدیل کر لیا۔ ان کے پاس 10 سال سے گن کلب کی ممبرشپ اور 6 لائسنس شدہ ہتھیار موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق ساجد اکرم کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے تھا، اور فائرنگ کا طریقہ واردات افغان طالبان کی کارروائیوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

یہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ اسرائیل، بھارت اور افغان ذرائع کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا کوششیں بے بنیاد اور ناکام رہیں، اور دہشت گردانہ حملے کو غلط طور پر پاکستان سے جوڑنے کی کوشش بے نقاب ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button