پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے، اہم قومی و علاقائی امور زیر غور

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزیوں کے مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے حالیہ مصر کے دورے اور غزہ امن کانفرنس میں پاکستان کے کلیدی کردار سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں قانون سازی کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری بھی شامل ہوگی

 

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج ایوانِ صدر میں ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آزاد جموں و کشمیر کے امور اور پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button