پاکستانفیشن

سینئر اداکارہ غزالہ جاوید حمیرا اصغر کی والدہ کے رویے پر برہم

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر فنکارہ غزالہ جاوید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کے ایک بیان پر شدید ردعمل دیا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے متعدد موضوعات پر گفتگو کی، تاہم حمیرا کے حوالے سے ان کے خیالات نے خاص توجہ حاصل کی۔

غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ حمیرا کی والدہ نے اپنے ایک بیان میں کراچی کے شہریوں کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا، جس پر انہیں افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا، "میں ان سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے رویے پر نظر ڈالیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماں اپنے بچے کی حالت کو دل سے محسوس کرتی ہے، اور اگر ان کی بیٹی کے انتقال کو دو عیدیں گزر گئیں اور انہیں اس کا علم نہ ہوا تو یہ افسوسناک ہے۔ غزالہ نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی شادی شدہ بیٹی کو معمولی بخار بھی ہو تو انہیں نیند نہیں آتی۔

مرحومہ حمیرا اصغر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے غزالہ نے کہا کہ وہ ایک باعزت اور باصلاحیت لڑکی تھی، جس نے تنہا رہتے ہوئے بھی ہمیشہ اپنا کردار صاف رکھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر حمیرا غلط راستے اپناتی تو شاید آج وہ مالی پریشانی یا کام نہ ملنے کی شکایت نہ کرتی۔

غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ حمیرا جیسی بیٹی کسی بھی ماں کے لیے فخر کا باعث ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق سب سے زیادہ بدقسمت وہ بچے ہوتے ہیں جنہیں ماں کی محبت اور ساتھ میسر نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button