پاکستان
Trending

سولر انرجی پالیسی میں بڑی تبدیلی: لیسکو کا نیٹ میٹرنگ بلنگ کے لیے نیا میکانزم متعارف

 

لاہور: لیسکو نے وزارتِ توانائی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ کے قواعد و ضوابط میں انقلابی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا براہ راست اثر ان صارفین پر پڑے گا جنہوں نے اپنے گھروں یا دفاتر میں سولر سسٹم نصب کر رکھے ہیں۔
فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نیا ریٹ 25.32 روپے فی یونٹ مقرر ہوا ہے۔ صارفین اب اپنی منظور شدہ ڈی جی (Distributed Generation) کپیسٹی سے زائد ایک یونٹ بھی ایڈجسٹ نہیں کروا سکیں گے۔ اضافی بجلی قومی گرڈ میں تو جائے گی مگر صارف کو اس کا کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔
ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کے لیے نیا فارمولہ نافذ کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی اور طلب کے تناسب کو مانیٹر کیا جا سکے۔یہ تمام تبدیلیاں جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے لاگو کر دی گئی ہیں۔
لیسکو نے تمام نیٹ میٹرنگ صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج یقینی بنائیں، کیونکہ ڈیٹا میں کسی بھی قسم کی غلطی کی صورت میں بلنگ کے مسائل پیدا ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری صارف پر عائد ہوگی۔
اقتصادی ماہرین کا ماننا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے مالی نقصانات کو کم کرنا ہے، تاہم اس سے سولر انرجی کی حوصلہ شکنی ہونے کا اندیشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button