کراچی : عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ آج ایک ہی روز میں قیمتوں میں ہزاروں روپے کے اضافے نے سرمایہ کاروں اور عوام کو ششدر کر دیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی بازاروں میں سونے کی قیمتوں کی صورتحال کچھ یوں رہی،فی تولہ سونا: 14,800 روپے کے غیر معمولی اضافے کے بعد 5,29,162 روپے پر جا پہنچا۔10 گرام سونا: 12,689 روپے مہنگا ہو کر 4,53,671 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو لگنے والے ان پروں کی اصل وجہ عالمی مارکیٹ میں آنے والی تیزی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 148 ڈالر مہنگا ہو کر 5,064 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کا 5 ہزار ڈالر کی حد عبور کرنا ایک ایسا سنگِ میل ہے جو عالمی معاشی عدم استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔




