کراچی: صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹس اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سندھ پولیس نے جامع کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ زونل اور ضلعی افسران اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن کی روزانہ کی رپورٹ آئی جی پی آپریشنز روم کو بھیجی جائے گی تاکہ کارروائی کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔ آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد اور سڑکوں پر محفوظ ماحول یقینی بنانا ہے۔




