پاکستان
Trending

ایم کیو ایم نے کراچی ماسٹر پلان 2047 کے خلاف مہم میں توسیع کر دی

 

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی ماسٹر پلان 2047 کے خلاف پارٹی کی مہم آج ختم ہونے والی تھی، لیکن اب اسے مزید 10 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

صدیقی نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان شہر کے حقوق کے لیے عدالتوں میں مقدمات لڑ رہے ہیں اور 17 سالہ جعلی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی حکومت کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے لیے پیکجز منظور کیے گئے، جس کے نتیجے میں حیدرآباد میں 77 سال بعد یونیورسٹی قائم ہوئی اور کراچی کے کئی کالجز کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینیٹر فیصل سبزواری، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ایم کیو ایم کے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button