پاکستان
Trending

آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ 27 اگست کو ہوگا

 

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 27 اگست کو دوپہر 12 بجے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق امیدوار صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے آویزاں کی جائے گی۔

وزیراعظم کے انتخاب سمیت تمام متعلقہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ میں مکمل کی جائے گی۔

17ویں وزیراعظم کے انتخاب کے ساتھ آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کا اہم مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button