بین الاقوامی
Trending

ہم چاہتے ہیں جنگ سب کے لیے بہتر انداز میں ختم ہو، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین میں جاری جنگ ایک بہتر اور پائیدار انداز میں ختم ہو، اور ان کا خیال ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ بیان ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران دیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے بات چیت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہم چاہتے ہیں کہ یہ جنگ سب کے لیے بہتر انداز میں ختم ہو۔ مجھے یقین ہے کہ روسی صدر بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہمیں یوکرین کے لوگوں کی خوشحالی اور خطے میں دیرپا امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر حالات سازگار رہے، تو وہ یوکرینی اور روسی صدور کے ساتھ ایک سہ فریقی ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ جنگ کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

ہم نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ صرف ایک دو سال کے لیے حل ہو اور پھر لڑائی دوبارہ شروع ہو۔ ہمیں جنگ کو مکمل طور پر روکنا ہے اور ایک مستقل امن قائم کرنا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کے امن کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہوئے کہاہم جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں اس جنگ کے خاتمے کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔

ٹرمپ نے اس ملاقات سے پہلے زیلنسکی کو جنگ بندی کی شرائط سے آگاہ بھی کیا، اور گزشتہ ہفتے الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران جنگ کے خاتمے پر بات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button