پاکستان
Trending

سکولوں کی مرمت سے پولیس کی مضبوطی تک، خیبرپختونخوا میں اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں، ثمر بلور

 

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر بلور نے کہا ہے کہ دیر کالونی سکول واقعے کے بعد قائم کمیٹی کی رپورٹ میں صوبے کے 4 ہزار 49 سکول مرمت طلب قرار دیے گئے ہیں، جن کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کم سے کم وقت میں تمام ضروری مرمتی کام مکمل کیے جائیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر بلور نے بتایا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو 8 نئی آرمڈ گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں پولیس کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ میں مبینہ اندرونی بدعنوانیوں کی تحقیقات جاری ہیں اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئی) کے نظام پر بھی نظرثانی کی جا رہی ہے۔

ثمر بلور کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کے بورڈز میں شامل افراد کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، تاکہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور انتظامی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button