پاکستان
Trending

میچ ریفری تنازع خوش اسلوبی سے حل ہو گیا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی: محسن نقوی

 

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران میچ ریفری سے جڑے تنازع پر کئی خدشات تھے، لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کی عزت محفوظ رہی اور معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا "ہم اس معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے، کئی لوگوں نے تعاون کیا، مگر خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ نتیجہ کیا نکلے گا۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا وقار قائم رہا۔محسن نقوی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں، نہ کہ سیاست پر۔

"ہمیں کھیل پر توجہ دینی چاہیے، سیاست کو ایک طرف رکھنا ہوگا۔ ٹیم سے امید ہے کہ اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ قوم سے گزارش ہے کہ کھلاڑیوں کو آخر تک سپورٹ کریں۔

"ہم نے کھیل میں سیاست نہیں کی، معافی آ چکی ہے”: نجم سیٹھی

اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی نے ہمیشہ کھیل میں سیاست کی مخالفت کی ہے۔”ہم نے کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلا، انہوں نے سیاست کی، ہم نے نہیں۔ ہم نے صرف اتنا کہا کہ اگر غلطی ہوئی ہے تو معافی مانگی جائے، اور وہ معافی اب مل چکی ہے۔”

"اینڈی پائی کرافٹ بھارت کے فیورٹ لگتے ہیں”: رمیز راجہ

سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "اینڈی پائی کرافٹ بظاہر بھارت کے فیورٹ لگتے ہیں، وہ 90 سے زائد بار بھارت کے میچز میں ریفری رہ چکے ہیں۔ یہ حیران کن بات ہے۔”

انہوں نے مزید کہا”یہ پاکستان کی اخلاقی فتح ہے۔ ایک نازک موقع تھا لیکن خوشی ہے کہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اصل جواب ہمیں میدان میں دینا ہے، تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ ہم ایک عظیم کرکٹ قوم ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button