پاکستان

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ دونوں صاحبزادے وطن واپس نہ آئیں۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ قاسم اور سلیمان جلد پاکستان آئیں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم پارٹی حلقوں میں اس غیر متوقع فیصلے پر بحث جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button