پاکستان
Trending

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعطل کے شکار مذاکرات دوبارہ شروع

اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعطل کے شکار مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، مذاکرات ترکی کے شہر استنبول میں بین الاقوامی ثالثوں کی موجودگی میں جاری ہیں۔

پاکستان نے ثالث کی درخواست پر طالبان حکومت سے مذاکرات بحال کرنے اور امن عمل کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لیے پاکستانی وفد نے استنبول میں اپنے قیام کی مدت میں بھی توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مذاکرات چار روز تک جاری رہے تھے لیکن طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ تاہم، تازہ مذاکرات میں فریقین نے اختلافات کم کرنے اور تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کی بحالی خطے میں امن، سرحدی تعاون اور باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button