حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ فنانس ڈویژن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت 2.43 روپے بڑھا کر 265.45 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 3.02 روپے اضافے کے بعد 278.44 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
یہ نئی قیمتیں رات 12 بجے سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوچکی ہیں۔




