کراچی :ملک میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی نے صرافہ مارکیٹوں میں نئی صورتحال پیدا کردی، فی تولہ سونا ایک ہی بار میں 15 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے مقرر ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے باعث 10 گرام سونا بھی خریداروں کے لیے سستا ہوگیا۔ اس کی قیمت میں 13 ہزار 203 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کا نرخ 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے پر آگیا۔
قیمتوں میں کمی کا سلسلہ صرف سونے تک محدود نہیں رہا بلکہ چاندی کے نرخوں میں بھی نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 297 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 708 روپے کی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے بعد دونوں قیمتی دھاتوں کے نئے نرخ سامنے آگئے ہیں، جس سے مقامی مارکیٹ میں خرید و فروخت متاثر ہونے کا امکان ہے۔




