کاروبار
Trending

اینتھروپک کی اسٹاک مارکیٹ میں انٹری نے سرمایہ کاروں کو حیران کردیا، حصص کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ

 

نیویارک:امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک نے نیس ڈیک اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز کرتے ہی عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔ کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ میں آمد کے بعد اس کی مجموعی مالیت تقریباً 1.76 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مصنوعی ذہانت کے معروف چیٹ بوٹ کلاڈ (Claude) کی مالک کمپنی کے حصص کی ابتدائی قیمت 83 ڈالر مقرر کی گئی تھی، تاہم کاروبار کے آغاز پر حصص کی قیمت بڑھ کر 111.53 ڈالر تک جا پہنچی، جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 2 ٹریلین ڈالر ہوگئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر حصص کی قیمت 97.17 ڈالر پر آگئی، تاہم پہلے روز مجموعی طور پر تقریباً 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اینتھروپک کی کامیاب اسٹاک مارکیٹ انٹری کے باوجود عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ نیس ڈیک انڈیکس 2.3 فیصد گر گیا، جبکہ گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کے حصص میں 2.9 فیصد اور ایمازون کے حصص میں تقریباً 3.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت کی ترقی اور اس کے بنیادی ڈھانچے پر ایک ٹریلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔ سرمایہ کاروں کی نظریں اب اس بات پر ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی بھاری سرمایہ کاری مستقبل میں کتنے معاشی فوائد فراہم کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button