کاروبار
Trending

آٹو مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر، گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت میں 129 فیصد اضافہ

 

کراچی:پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں فروخت کا حجم بڑھنے لگا، اکتوبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماہانہ بنیاد پر فروخت میں 62 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں مجموعی طور پر 24 ہزار 418 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 37 فیصد اضافے کے ساتھ 74 ہزار 898 یونٹس تک پہنچ گئی۔

آٹو سیکٹر کے دیگر شعبوں میں بھی فروخت کا رجحان بڑھا، ٹریکٹرز کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 129 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موٹر سائیکلوں اور تھری ویلرز کی فروخت 23 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 98 ہزار 357 یونٹس ہوگئی۔

یوں گاڑیوں سے لے کر ٹریکٹرز اور موٹر سائیکلوں تک، آٹو انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button