اسلام آباد: تاجک وزیر دفاع نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان برادر ممالک ہیں اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔ تاجک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
دورے کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے تاجک وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔




