اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑنے کی درخواست کی تھی، تاہم وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ٹیم نے قیام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات میں کہا کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے سیکیورٹی انتظامات فراہم کیے جا رہے ہیں۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ مکمل کریں، بصورت دیگر دورہ ادھورا چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔




