لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ تشکر کے لیے بڑی تعداد میں باہر نکلے۔ اٹک میں 28 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق ان منصوبوں میں اسکولوں کی تعمیر و بہتری، شہر کی خوبصورتی، گرین بسوں کی فراہمی، مریم نواز کلینکس اور سڑکوں کی تعمیر سمیت متعدد ترقیاتی کام شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز بار بار عوام کے درمیان پہنچ کر ان کی محبتیں سمیٹ رہی ہیں۔ اٹک میں عوامی اجتماع کے مناظر دیکھ کر سیاسی مخالفین بھی پریشان ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔




