بین الاقوامی
Trending

ورمونٹ میں وسط مدتی انتخابات کی پولنگ شروع، امریکی کانگریس کی 470 نشستوں پر مقابلہ

 

واشنگٹن :امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل ریاست ورمونٹ سے شروع ہوگیا ہے۔ انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ 36 امریکی ریاستوں میں گورنرز اور ریاستی قانون ساز اداروں کی نشستوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ انتخابی عمل سے قبل ہونے والی ووٹنگ میں 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد امریکی شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے دو سال مکمل ہونے پر ہونے والے یہ انتخابات ان کی حکومتی پالیسیوں اور کارکردگی کے حوالے سے عوامی رائے جانچنے کا اہم ذریعہ سمجھے جا رہے ہیں۔

انتخابات کے نتائج سے امریکی کانگریس میں سیاسی جماعتوں کی عددی پوزیشن واضح ہوگی، جبکہ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت کا تعین آئندہ دو سال کے حکومتی معاملات اور قانون سازی کی سمت پر اثر انداز ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button