پاکستان

پاک فوج کی بھرپور کارروائی: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام

چمن :  پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے علی الصبح تین مختلف مقامات پر حملہ کیا، جس کا بھرپور جواب پاک فوج نے دیا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کردیا، اور اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دیہات اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، جس سے علاقے میں مزید کشیدگی بڑھ سکتی تھی۔

حملے کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی اپنی طرف سے تباہ کردیا، جس سے ان کے تجارت اور مقامی آمدورفت کے مخالف ہونے کا واضح اشارہ ملتا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں کرم سیکٹر میں بھی دشمن کے حملے کو ناکام بنایا گیا، جس میں افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک تباہ کر دیے گئے۔

پاک فوج کی کارروائی کے دوران امریکی ساختہ اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا، اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس وقت کرم سیکٹر میں خاموشی ہے، تاہم اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی مزید فوج اکٹھی ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button