لاہور: صوبائی دارالحکومت میں سردی کے ساتھ سموگ اور دھند کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ناقص فضائی معیار کے باعث لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر رہا، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح کی نشاندہی کر رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا اور بارش کی کوئی توقع نہیں۔ فضا میں نمی کے باعث دھند کے مزید گہرا ہونے کا امکان ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہونے اور ٹریفک میں مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صحت حکام نے شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کے لیے ا




