پاکستان
Trending

فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ بننے کے لیے زیر غور، محمود اچکزئی کی رہنمائی کا امکان کم؟

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کے بعد تحریکِ تحفظِ آئین کی قیادت میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن میں یہ سوچا جا رہا ہے کہ فضل الرحمان کو اتحاد کا سربراہ بنایا جائے اور اچکزئی کو سربراہی سے ہٹایا جائے۔

حکومت کی جانب سے بھی اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراض کیا گیا ہے اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی نامزدگی پر نظرِ ثانی ضروری ہے۔

عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حکومت کے خط کا جواب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے محمود خان اچکزئی ہی نامزد رہیں گے۔ تاہم اتحاد میں سربراہی کے حوالے سے بحث جاری ہے اور فضل الرحمان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button