بین الاقوامی

فرانس کا سٹریٹجک قدم: دفاعی بجٹ دوگنا، عالمی طاقت بننے کی سمت اشارہ

پیرس:فرانس نے عالمی سطح پر اپنی دفاعی حیثیت مضبوط بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ صدر ایمانویل میکرون کے مطابق ملک کا دفاعی بجٹ 2027 تک 64 ارب یورو تک بڑھا دیا جائے گا، جو کہ 2017 میں 32 ارب یورو تھا۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا مختلف محاذوں پر غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے — یوکرین میں جنگ، مشرقی یورپ میں نیٹو کی توسیع، اور ایشیا میں پاک بھارت کشیدگی جیسے عناصر عالمی دفاعی توازن کو متاثر کر رہے ہیں۔

میکرون نے واضح پیغام دیا: ’’طاقت کے بغیر، آزادی کا دفاع ممکن نہیں۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button