اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ اجلاسوں کی تیاریاں مکمل کر لیں اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کا سیشن بلانے کی سمری صدرِ پاکستان کو بھجوا دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اشارہ دیا ہے کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو ایوان میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
کل شام 4:00 بجے ایوانِ بالا کی کارروائی شروع ہوگی۔ کل شام 5:00 بجے ایوانِ زیریں کا اجلاس شروع ہوگا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت بجٹ سے قبل کچھ انتہائی اہم قانون سازی بھی ایوان سے منظور کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
صدرِ مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری ملتے ہی کل کے سیشنز کا باقاعدہ ایجنڈا جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد رواں ہفتے ملکی تاریخ کے ایک اہم ترین بجٹ سیشن کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔




