پاکستان
Trending

نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تربیت دینا وقت کی ضرورت ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صدر الہام علیوف کی قیادت میں ڈی ایٹ فورم کی سرگرمیوں کو نئی تقویت ملی ہے اور رکن ممالک کو اپنے مثبت بیانیے کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پہنچانے کی ضرورت ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور میں سب سے تیز اور مؤثر ابلاغ کا فورم بن چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پروپیگنڈا اور غلط معلومات دنیا بھر میں گمراہ کن بیانیے پیدا کر رہی ہیں، اس لیے ڈی ایٹ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مثبت کہانیاں دنیا تک پہنچائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل امیگرنٹس اور نئے ڈیجیٹل بیانیے کے درمیان مؤثر پل قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کی تربیت دینا بھی ملکی ترقی اور معلوماتی محاذ پر مؤثر کردار کے لیے ضروری ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان میں 117 ملین انٹرنیٹ صارفین اور 80 ملین سوشل میڈیا یوزرز موجود ہیں جبکہ ملک کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں نوجوانوں نے معلوماتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کیا، جس نے قومی بیانیے کو مضبوط بنایا۔

انہوں نے کہا کہ درست معلومات کی بروقت فراہمی اور عوامی رائے کی شفاف رہنمائی کے لیے حکومت شفاف اور ذمہ دارانہ ابلاغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں فیکٹ چیکنگ، پیشگی معلومات اور میڈیا لٹریسی کو اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button