دبئی :دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تیجس مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ ایئر شو کے دوران پیش آیا اور امریکی میڈیا نے اس کی تصدیق کی ہے، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک طیارے میں سوار عملے کی حالت یا کسی جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
حادثے کے بعد دبئی ایئر شو میں بھارتی ٹیم کی ساکھ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور متعلقہ حکام اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔




