پاکستان
Trending

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے مقدمات کی نمٹانے کی حد مقرر کر دی

ائیداد اور قتل کے مقدمات کو 24 ماہ، وراثت اور مالی تنازعات کو 12 ماہ، جبکہ کرایہ داری، فیملی اور لیبر کیسز کو 6 ماہ میں نمٹانا ہوگا

 

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے مقدمات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کے لیے وقت کی حدیں طے کر دیں۔ جائیداد اور قتل کے مقدمات کو 24 ماہ، وراثت اور مالی تنازعات کو 12 ماہ، جبکہ کرایہ داری، فیملی اور لیبر کیسز کو 6 ماہ میں نمٹانا ہوگا۔

اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے شرکت کی اور زیر حراست افراد کو 24 گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے میکانزم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

عدالتی امور میں خارجی مداخلت کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے عدالتوں میں تیز اور شفاف انصاف کے لیے اس پالیسی کو جلد نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button