پاکستان
Trending

مریم نواز سے جرمن ادارے کے وفد کی ملاقات، بچوں کے کینسر کے علاج میں تعاون پر اتفاق

 

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد نے ملاقات کی، جس میں بچوں کے کینسر کے علاج میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

جرمن وفد کی قیادت ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کی، جنہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کے لیے کینسر کے علاج میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں اس بات پر اصولی اتفاق کیا گیا کہ جرمن ادارے علاج، ٹریننگ اور تکنیکی سہولیات میں پنجاب حکومت کی مدد کریں گے تاکہ کینسر جیسے مہلک مرض سے متاثرہ بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کی صحت کے معاملے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور بین الاقوامی اداروں کا تعاون ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے اور آئندہ عملی اقدامات کے لیے روابط مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button