اسلام آباد:رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل (اتوار) کو متوقع ہے، لیکن محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ یہ گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ فلکیاتی واقعہ دنیا کے کچھ مخصوص خطوں میں دیکھا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا اور یہ گرہن صبح 2 بج کر 54 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ کر سورج کی روشنی کو جزوی یا مکمل طور پر روک دیتا ہے۔ یہ ایک نادر فلکیاتی منظر ہوتا ہے جسے کئی ممالک میں بڑی دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے۔
پاکستان میں گرہن کی غیر موجودگی کی وجہ خطے کی جغرافیائی حدود ہیں، اس لیے یہاں کے لوگ اس واقعے کو براہِ راست دیکھنے سے محروم رہیں گے۔




