لندن: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سے ملاقات کی، جہاں سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ملاقات نہایت خوشگوار اور بامعنی رہی۔ اس دوران برٹش ایشین ٹرسٹ کے تحت جاری منصوبوں اور سماجی کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ چارلس نے ان کے فلاحی کاموں میں دلچسپی ظاہر کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
اداکارہ کے مطابق گفتگو کے دوران ذہنی صحت اور سماجی بہبود جیسے اہم موضوعات پر بھی بات ہوئی، جسے انہوں نے ایک مثبت اور یادگار تجربہ قرار دیا۔




