پاکستان
Trending

اقتصادی کونسل کا اجلاس، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کی منظوری

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی بھی توثیق کی گئی۔ حکام کے مطابق تمام فیصلے وفاق اور صوبوں کے درمیان مشاورت اور باہمی اتفاقِ رائے سے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا جبکہ قومی اقتصادی سروے کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 4 بجے منعقد ہوگا، جن میں ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ مالی منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button