اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، مگر چیف جسٹس نے ملاقات سے انکار کر دیا۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ صوبہ کون چلا رہا ہے، جس پر سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور صوبے کے امور پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اڈیالہ جیل کے دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا ختم ہو چکا ہے اور آئندہ لائحہ عمل منگل کو واضح کیا جائے گا۔




