بین الاقوامی
Trending

الاسکا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، اینکریج میں شہری خوف کے مارے باہر نکل آئے

 

الاسکا:الاسکا میں جمعرات کو 6.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے اینکریج شہر اور قریبی علاقوں کو چند سیکنڈ کے لیے ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ ہوا، اور مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے بعد شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، پلوں، سرنگوں اور ایئرپورٹس کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور سونامی کا خطرہ بھی نہیں۔

حکام نے بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آفٹر شاکس کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button