پاکستان
Trending

صدر مملکت کا این ڈی یو دورہ، عصری سلامتی اور قیادت پر زور

 

صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد سے نوازا۔ ورکشاپ میں پارلیمنٹ کے اراکین، سینئر سول اور ملٹری افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

صدر نے اس موقع پر عصری سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کے درمیان تعاون اور معلومات کا تبادلہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو عملی بصیرت فراہم کرنا اور انہیں قومی سلامتی اور پالیسی سازی کے حوالے سے موثر قیادت کے اصولوں سے روشناس کرانا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button