بلوچستان کے ضلع لورالائی اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز زلزلہ لورالائی سے 23 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی حکام نے شہریوں سے محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔




