پاکستان
Trending

یو اے ای نیول کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری)، ایوانِ صدر میں اعزاز سے نوازا گیا

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر حمید محمد عبد اللہ الرمیثی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔
ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اعزاز پیش کیا گیا، جس کے دوران صدر نے مہمان کمانڈر سے دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات پر گفتگو کی۔

صدر نے کہا کہ الرمیثی کی خدمات دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار رکھتی ہیں۔ انہوں نے "امن ڈائیلاگ 25” اور "مشق امن 25” میں یو اے ای کی شمولیت کو بھی سراہا۔

کمانڈر الرمیثی نے بتایا کہ وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے گریجویٹ ہیں۔ تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف اور نیئر بخاری بھی شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button