پاکستان
Trending

لاہور: تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا اعلان، یکم ستمبر سے نافذ

 

لاہور کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اس کے تحت، سنگل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے 12:30 بجے اور دوسری شفٹ دوپہر 1:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی۔

جمعہ کو تمام اسکولوں میں تدریسی وقت دوپہر 12 بجے ختم کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی موسم کی شدت اور انتظامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button