پاکستان
Trending

اقوام متحدہ میں جھوٹا بیانیہ اور جالندھر دھماکہ؛ بھارت داخلی بحرانوں سے بچنے کے لیے پھر پاکستان کارڈ پر اتر آیا

 

اسلام آباد :دفاعی اور جیو پولیٹیکل امور کے ماہرین نے بھارتی آرمی چیف کے "سندور 2.0” سے متعلق جنگجوانہ بیانات کو مودی حکومت کے گرتے ہوئے سیاسی گراف اور اندرونی دباؤ کا شاخسانہ قرار دے دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں ذلت آمیز ناکامی کے بعد بھارتی ملٹری اور سول قیادت بری طرح بوکھلائی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور بھارت کی اپنی مسلسل سفارتی ناکامیوں نے مودی سرکار کو ایک بار پھر پاکستان مخالف پراپیگنڈا تیز کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جالندھر میں پراسرار دھماکہ، پاکستان سے مبینہ روابط کے الزامات کے تحت من گھڑت گرفتاریاں اور اقوامِ متحدہ کے فورم پر پاکستان کے خلاف من گھڑت کہانیوں کا پرچار،یہ سب بھارت کی اپنی داخلی سیکیورٹی اور گورننس کی ناکامیوں سے میڈیا اور عوام کی توجہ بھٹکانے کی سوچی سمجھی کڑی ہے، جسے عالمی برادری میں اب کوئی پذیرائی نہیں مل رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button