بین الاقوامی
Trending

پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، چین کے ساتھ نئے دفاعی تعاون کی طرف بڑھ رہے ہیں: پیٹ ہیگستھ

 

واشنگٹن :امریکی وزیرِ دفاع اوروزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے بین الاقوامی دفاعی امور پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کو امریکا کا مخلص اور دیرینہ دوست قرار دیا ہے۔ انہوں نے خطے میں جاری سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں انتہائی شاندار اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع نے بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی چینی وزیرِ دفاع سے اہم ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک اب ایک نئے قسم کے دفاعی تعاون کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے اب دونوں ممالک کی دفاعی ٹیمیں ہر ماہ باقاعدگی سے ملاقاتیں کریں گی۔

مشرقِ وسطیٰ اور ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عزم ہے کہ ایران کسی صورت نیوکلیئر بم حاصل نہ کر سکے، تاہم امریکا اپنے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ایران کے ساتھ ایک اچھی اور پائیدار ڈیل کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے پہلے کی طرح مکمل طور پر کھولنا ہوگا اور اس گزرگاہ پر کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا۔

یوکرین کے معاملے پر امریکی پوزیشن واضح کرتے ہوئے وزیرِ جنگ نے اعلان کیا کہ یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے جس قسم کی بھی فوجی یا تکنیکی امداد درکار ہوگی امریکا وہ فراہم کرتا رہے گا، اور اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button