لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی یقینی بنائی جائے گی، جو ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ایک کمی اور کمزوری تھی، جسے پیپلز پارٹی نے مشاورتی عمل کے ذریعے مکمل کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترامیم ہمیشہ بات چیت اور اتفاقِ رائے سے کی جاتی ہیں، اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کے لیے درمیانی راستہ اختیار کیا۔
دریں اثنا، چیئرمین پیپلز پارٹی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند روز قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔




