فیشن
Trending

دیپکا کی جگہ عالیہ مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئیں

بالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے سیکوئل میں بڑی کاسٹنگ تبدیلی سامنے آنے کا امکان ہے، جہاں دیپیکا پڈوکون کی جگہ عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ لیٹس سنیما کے مطابق، عالیہ بھٹ کو "سوماتھی” کے کردار کے لیے سب سے موزوں اداکارہ سمجھا جا رہا ہے، جسے پہلی فلم میں دیپیکا پڈوکون نے نبھایا تھا۔ اگر حتمی فیصلہ ہو گیا، تو یہ عالیہ بھٹ کی پربھاس اور ہدایتکار ناگ اشون کے ساتھ پہلی فلم ہو گی۔

دیپیکا پڈوکون حال ہی میں ایک انٹرویو میں سیکوئل کا حصہ نہ بننے کی تصدیق کر چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف محدود وقت (آٹھ گھنٹے) کام کرنا چاہتی تھیں، جو فلم کے طویل اور پیچیدہ شیڈول کے لیے ممکن نہ تھا۔ فلم کے میکرز نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے بھرپور کوشش کی لیکن تعاون ممکن نہ ہو سکا۔”

ہدایتکار ناگ اشون نے "کالکی 2898 اے ڈی” کے سیکوئل پر کام شروع کر دیا ہے، اور فلم کی ٹیم اس بار نئے چہرے اور انداز کے ساتھ نیا رنگ بھرنے کی تیاری میں ہے۔

دوسری طرف عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم الفا میں شرواری واگھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جب کہ لو اینڈ وار میں ان کے ساتھ رنبیر کپور اور وکی کوشل بھی جلوہ گر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button