پاکستان

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے امریکی دفتر خارجہ کے نام سے رابطوں کی کوشش ناکام

نامعلوم شخص نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بن کر غیر ملکی و امریکی حکام سے رابطے کی کوشش کی لیکن یہ کامیاب نہ ہو سکی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مشتبہ سائبر سرگرمیوں کے بعد تمام سفارتی دفاتر کو سیکیورٹی انتباہ جاری کر دیا۔
تین جولائی کے سفارتی مراسلے سے انکشاف ہوا کہ ایک شخص نے خود کو مارکو روبیو ظاہر کرتے ہوئے اہم ملکی و غیر ملکی شخصیات سے رابطے کی کوشش کی۔ جعلی شناخت کے ذریعے غیر ملکی وزرائے خارجہ، امریکی سینیٹر اور ایک گورنر کو ہدف بنایا گیا۔ جعلی پیغامات ٹیکسٹ، سگنل اور وائس میل کے ذریعے ارسال کیے گئے، تاہم پیغامات وصول کرنے والوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
واقعے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارتکاروں کو الرٹ جاری کیا کہ ایک جعلساز نے مصنوعی ذہانت سے سفارتی روابط کی کوشش کی ہے لہذا با خبر رہا جائے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس کے مطابق محکمہ اس واقعے سے باخبر ہے اور اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم اپنی معلومات کے تحفظ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔
محکمہ خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس کارروائی سے براہِ راست سائبر خطرہ لاحق نہیں، تاہم تیسرے فریق کے ساتھ فراڈ اور معلومات افشاء ہونے کا خدشہ ضرور ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button