پاکستان
Trending

دفاعِ وطن ناقابلِ تسخیر: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، جوانوں کی جنگی مہارتوں کی تعریف

 

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکم مئی کو ٹلہ فائرنگ رینج کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
مشقوں کے دوران پاک فوج کے دستوں نے جدید ترین اسلحہ جات کے ساتھ اپنی نشانہ بازی اور جنگی چالوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشقوں میں فضائی اور زمینی دفاع کے باہمی تعاون اور مربوط منصوبہ بندی کو خاص طور پر آزمایا گیا۔
سپہ سالار نے جوانوں کے میدانِ جنگ میں اچانک پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے "فوری ردعمل” (Quick Response) کی صلاحیت کو سراہا۔
جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ "پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے اور ہماری تیاری دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے فولادی دیوار کی مانند ہے۔ ہماری ہمہ وقت چوکسی ہی ملک میں امن کی ضامن ہے۔
انہوں نے جوانوں کے بلند مورال اور پیشہ ورانہ عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کا اعلیٰ معیار ہی وہ طاقت ہے جو ہمیں دنیا کی بہترین افواج میں ممتاز کرتی ہے۔ انہوں نے فارمیشن کے افسران کی قیادت اور تربیتی نظم و ضبط پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button