لنکن شائر کے ’ریڈکلف ڈونکی سینکچوری‘ میں رہنے والے دو گدھے ’ڈائنامک ڈیرک‘ اور ’بامبو‘ نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنا لی ہے۔ ڈیرک کو دنیا کا سب سے اونچا گدھا قرار دیا گیا ہے جس کی قد 167 سینٹی میٹر ہے، جبکہ بامبو کے کانوں کی لمبائی 35 سینٹی میٹر ہے جو اسے سب سے لمبے کانوں والا گدھا بناتی ہے۔
بامبو اپنی نرم طبیعت اور خوش مزاجی کی وجہ سے سب سے زیادہ محبوب جانور ہے اور اسے دیکھنے کے لیے سینکچوری میں لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ ان ریکارڈز نے نہ صرف ان گدھوں کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے بلکہ ’ریڈکلف ڈونکی سینکچوری‘ کی شہرت بھی بڑھائی ہے۔




