سماجی
Trending

سال 2025 ، پاکستان کے فن، ثقافت اور عوامی زندگی کے لیے غمگین ثابت ہوا، کئی معروف شخصیات ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئیں

 

سال 2025 پاکستان کے فن، ثقافت اور عوامی زندگی کے لیے غمگین ثابت ہوا، کیونکہ کئی معروف شخصیات ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئیں۔

کامیڈین جاوید کوڈو اپریل میں انتقال کر گئے، جبکہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی جولائی میں پراسرار انداز میں وفات پا گئیں۔ سینئر اداکارہ عائشہ خان اور اداکار انور علی بھی اسی سال ہم سے جدا ہوئے۔

اسی دوران اداکار رستم خان، کامیڈین لکی ڈیئر اور چائلڈ اسٹار عمر شاہ کی وفات نے شوبز اور عوامی حلقوں کو رنجیدہ کر دیا۔ علمی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سید زہرہ اور اداکارہ حمیرا عابد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

سال کے اختتام پر ان شخصیات کے لیے پیش کی جانے والی دعائیں اور خراجِ تحسین اس بات کی علامت ہیں کہ انہوں نے پاکستان کی ثقافت اور معاشرت پر گہرا اثر چھوڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button